بھٹکل 31/ دسمبر (ایس او نیوز) مورخہ ۱۳ ڈسمبر بروز سنیچر صبح ساڑھے نو بجے ا نجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل کے خیرالنسا ء قا ضیا حسن باپا ہال میں پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم کی زیرِ نگرانی تقسیمِ انعا مات اور اسپورٹس ڈے کاانعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آ غاز سالِ دوم کی طالبات ندا شعیب قا ضیا کی قرات او رمریم حنین محمد ارشا د پیشمام کے ترجمے سے کیا گیا۔ نعت خوانی کا شرف سالِ دوم کی طالبہ صفا نہ مطلب علی خلیفہ کو حا صل ہوا۔
محترمہ گلشن مٹیگا ر (پا لٹیکل سا ئنس لکچرار)نے اناؤنسنگ کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے مہما نان ِخصوصی محترمہ شوبھا نا ئک(انجمن ہا ئی اسکول بھٹکل)، محترمہ رز مہ کوبٹے(ہیڈ مسٹریس انجمن نور پرائمری اسکول بھٹکل)کا تعارف پیش کیا۔ محترمہ را دھیکا اچا ریہ (میتھس لکچرار) اور محترمہ راضیہ خان(ا کنا مکس لکچرر)نے تقسیمِ انعا مات کا اعلان کیا۔ GAMES INDOOR اور OUT DOOR GAMES میں اول و دوم آنے والی طالبات کوپرنسپل اور مہمانانِ خصوصی کے ہا تھوں انعا مات سے نوازا گیا۔
نیز اردو، انگریزی،کنڑ ا اور ہندی زبا نوں کے LITERARY ACTIVITIES اور CULINARY ART COMPETITION میں اول،دوم اور سوم آنے والی طالبات کو انعا مات سے نوازا گیا۔ مہما نا نِ خصوصی نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ آخر میں محترمہ گلشن مٹیگا ر کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔