ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی صدارتی انتخابات کا ٹاس ٹرمپ نے جیت لیا

امریکی صدارتی انتخابات کا ٹاس ٹرمپ نے جیت لیا

Wed, 09 Nov 2016 10:57:26    S.O. News Service

واشنگٹن8؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کاآغازہوگیاہے۔ ریاست نیوہیمپشائر کے تین چھوٹے قصبوں میں عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا اور نتائج کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ریاست نیوہیمپشائرکے تین چھوٹے قصبوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں میں ریپبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوارہلیری کلنٹن کے خلاف پچیس کے مقابلے میں بتیس ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ مٹھی بھرآبادی والے ان تینوں علاقوں کے رہائشیوں نے اپنی انتخابی روایت کے مطابق نصب شب کو اپنے ووٹ ڈالے۔ بیسویں صدی کے نصف سے یہ روایت چلی آ رہی ہے۔نیو انگلینڈ خطے میں انتخابی قوانین کے مطابق جن علاقوں میں سوسے کم افرادووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، وہاں کے شہری نصف شب کو اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے اس قانون پر فخر کرتے ہیں۔ نیو ہیمپشائر نیو انگلینڈ کی ایک ریاست ہے۔ نیوہیمپشائر میں ووٹنگ کو امریکی انتخابات کا ٹاس قراردیاجاتاہے۔دوسری جانب قبل از انتخابات کرائے جانے والے ایک جائزے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ اگر کلنٹن کامیابی حاصل کر لیتی ہیں تو وہ وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے والی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کے مقابلے میں کلنٹن کی مقبولیت چار سے پانچ فیصدزیادہ ہے۔ دونوں امیدواروں نے گزشتہ شب باقاعدہ طورپراپنی انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔ آج ہونے والی ووٹنگ میں ایوان نمائندگان کے435اور سینیٹ کے ایک تہائی ارکان کو بھی منتخب کیا جائے گا۔ڈیموکریٹک ہلیری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے اختتام پراپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،بیلٹ پیپر پر صرف میرا یا ٹرمپ کا نام نہیں ہے، بلکہ اس کامطلب ہے کہ ہم کیساملک چاہتے ہیں۔ اسی دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکافرسٹ کے نعرے کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کااختتام کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ تصورکیجئے کہ ہمارا ملک کیاکچھ حاصل کر سکتاہے اگرہم ایک قوم کے طور پر ایک خداکے سائے تلے اور ایک امریکی پرچم کوسلامی پیش کرتے ہوئے مل کر کام کریں۔


Share: