ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افسران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ان کا اولین فریضہ ہے :کرشناریڈی

افسران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ان کا اولین فریضہ ہے :کرشناریڈی

Wed, 19 Oct 2016 12:30:58    S.O. News Service

چنتامنی:19 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )ہر محکمہ جات کے افسران کو چاہئے کہ وہ  سیاست کرنا چھوڑ دیں اورعوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی طرف دھیان دیں، یہ ان کا اولین فریضہ ہے حکومت کی کئی ساری اسکیمیں افسران کی لاپرواہی سے واپس ہورہی ہیں اگر افسران متحد ہوکر عوام کوبنیادی سہولتیں فراہم کرے تو چنتامنی حلقہ کی مزید ترقی ہوسکتی ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے محکمہ جات کے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے بتائی  وہ  شہر کے تعلقہ پنچایت دفتر میں منعقدہ (کے ڈی پی اجلاس) میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ کے مختلف سرکاری افسران صرف چند لوگوں کو حکومت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں جو لوگ کسی بھی پارٹی لیڈر کی حمایت نہیں کرتے ان کو سرکاری افسران نظر انداز کررہے ہیں گرام پنچایتوں کے افسران کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہے ہیں اگر حلقہ کے کسی بھی گرام پنچایت کے افسر کسی ایک پارٹی کارکن کی حمایت کرنے کی خبر ملی تو اُس افسر کے خلاف اعلیٰ افسروں میں شکایت کی جائیگی حلقہ کے سرکاری افسران آئے دن بہت ہی لاپراہ ہوتے جارہے ہیں کسی بھی کام کے لئے عوام کو سرکاری آفسوں کا چکر کئی مرتبہ لگانا پڑرہا ہے ۔

رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے اپنے خطاب میں محکمہ سماجی بہبود کے افسروں کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈیوٹی میں لاپروائی اور بے توجہی برتنے پر سخت ناراضی کااظہار کیا اور کہا کہ تعلقہ کے مختلف (ایس۔ٹی،ایس۔سی)طبقہ کے طلباء کے لئے 1.35کروڈ اسکالرشپ کی رقم باقی رکھ لی گئی ہے اس اسکالرشپ کی رقم کو فوری طلباء میں تقسیم کردیا جائے ۔ کرشناریڈی نے محکمہ صحت عامہ کے افسروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتال میں کسی بھی علاج کے لئے غریب عوام سے ڈاکٹرس رقم وصول کررہے ہیں بغیر پیسے کے حلقہ کے سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں ہوپارہا ہے اسپتال میں دوائیاں ہونے کے باجود بھی اسپتال کے چند عملہ ان دوائیوں کو چوری سے بازارومیں فروخت کرنے کی شکایت آئی ہے حلقہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ہر ممکن سہولتیں ہونے کے باجود غریب مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں کے جانب رُخ کرنا پڑرہا ہے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ڈیوٹی میں لاپروائی اور بے توجہی برت رہے ہیں ۔

کرشناریڈی نے امبولینس ڈرائیور پر شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتال کے امبولینس ڈرائیور کسی مریض کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لیجانے کے لئے رشوت مانگ رہے ہیں اگر امبولینس ڈرائیوروں کو رشوت نہیں دی گئی تو ایمرجنسی مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسری اسپتال کی طرف منتقل کرنے میں لاپروائی کرتے ہیں محکمہ صحت عامہ کے چاہئے کہ امبولینس کے ڈرائیورس جو مریضوں سے رشوت لیں رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔کرشناریڈی نے اے پی ایم سی افسروں کو بھی اپنے خطاب میں وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے اے پی ایم سی مارکیٹ کسانوں کو بہت تکلیف دیا جارہا ہے حکومت سے اے پی ایم سی مارکیٹ کی صفائی کے لئے کئی لاکھ روپئے فنڈ آرہا ہے لیکن اُس فنڈ کو افسران غبن کررہے ہیں اے پی ایم سی مارکیٹ کی ترقی کے لئے حکومت سے کروڈوں روپیوں کا فنڈ جاری ہورہا ہے لیکن فنڈ کہا استعمال ہورہا ہے اس کے متعلق کسی کو بھی معلوم نہیں ؟کرشناریڈی نے گرام پنچایتی کے جے ای افسروں کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر گرام پنچایتی کا جائزہ لیکر جن گرام پنچایتوں میں پانی کی قلت اسٹریٹ لائٹوں کی سہولت نہیں ہے نشاندہی کرکہ انہیں سہولت فراہم کرکہ دیا جائے ۔کرشناریڈی نے مزید کہا کہ ہوسکوٹے تعلقہ سے سرنیواسپور تعلقہ کے گونپلی تک کے ہائی وے راستے کا تعمیری کام بہت ہی تاخیر سے چل رہا ہے اور گھٹیا کام کرنے کی بھی شکایت آئی ہوئی ہے چنتامنی حلقہ میں سڑکوں پر پڑے گڑہوں کو فوری بند کرے اور چنتامنی حلقہ میں کئی گئی تعمیری کاموں کے معیاری کا معائنہ کرنے کے بعد فوری رپورٹ پیش کرے۔اس موقع پر تعلقہ پنچایتی ای۔او۔شرنیواس ریڈی تحصیلدار گنگپا ڈاکٹر وزیر احمد سمیت کئی محکمہ جات کے افسران موجود رہے۔


Share: