ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اعظم خاں کو دھمکیاں پرتشدد سیاست کا اشارہ : چودھری منور سلیم

اعظم خاں کو دھمکیاں پرتشدد سیاست کا اشارہ : چودھری منور سلیم

Mon, 14 Aug 2017 22:41:20    S.O. News Service

نئی دہلی:14اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے سابق کابینہ وزیراعظم خاں کوجان سے مارنے کی دھمکی ملنے پرسماجوادی پارٹی کے راجیہ سبھارکن چودھری منورسلیم حکومت کونشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں دھمکی جب تک کہا جاتا ہے اس وقت تک کہ خدا نہ خواستہ کچھ واقع ہو نہ ہو جائے اور واقع ہونے کے بعدسیاسی دشمنی کا نام دے کر ایک آدھ جانچ کمیشن بنا کر فائل کونتھی کر دیا جاتا ہے۔منورسلیم نے کہاکہ اس طرح کی دھمکی اور حادثوں کی شکار سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی جن کے بارے میں یہ سنا جاتا ہے کہ فلسطینی مظلوموں کے رہنما یاسر عرفات انہیں اپنی بہن مانتے تھے، کہتے ہیں کہ انہوں نے چند گھنٹے پہلے ہی اندرا گاندھی کو ان کی موت کے لئے ہوشیار کیا تھا۔ ریلوے کے وزیر للت نارائن متر کی موت، صدرفخرالدین علی احمد کی موت ایسی درجنوں اموات ہیں جو آج تک معمہ بنی ہوئی ہیں۔سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرنے آج ایک بیان جاری کرکے کہاکہ نئے حالات میں ملک کی سیاست میں محمد اعظم خاں’ زبان کاٹو‘،گردن کاٹو‘،’ملک چھوڑو‘اور اب ان کے صاحبزادے ممبر اسمبلی عبد اللہ اعظم کے فون پر 72 گھنٹوں کے اندرمار ڈالنے کی دھمکی کے ساتھ جو غیر ملکی ٹریک کال ہے اور اس کے بعد سرکاری ایجنسیوں اور حکومتوں میں مجرموں کو تلاش کرنے میں جو سستی دکھائی دے رہی ہے وہ ایک بیدار اور پڑھے لکھے معاشرے میں بے چینی پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سمجھ نہیں آتا کہ 130 کروڑ لوگوں کاہندوستان چلانے والے لوگ ایک شخص اور اس کے خاندان کے تئیں اتنی نفرت کاجذبہ کیوں رکھتے ہیں۔ منورسلیم نے کہاکہ اعظم خاں اس ملک کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے پوری بابری مسجد تحریک کوجوعالمی سطح پرپھیلی ہوئی تھی نہ تو اس کو پرتشدد ہونے دیا اور نہ ہی خود یا اپنے ورکروں کو کسی ایسٹ دیویتا کے تئیں برا لگنے والا کوئی لفظ بولنے دیا۔چودھری منور سلیم نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ حادثہ ہو جانے کے بعد یہ بحث کرنے والے لوگ صرف سازش رچنے والے کہلاتے ہیں اور حادثہ ہونے سے پہلے حادثہ روکنے والے لوگ چوکنا پہریدار کہلاتے ہیں جسے قانون کا راج کہا جاتا ہے۔راجیہ سبھارکن نے کہاکہ ہندوستان کا آئین اور اس میں دیئے گئے حقوق اور تعریف مکمل طور پر سب کو جینے کا اختیار دیتے ہیں ایسی صورت میں میں محمد اعظم خاں کی سیکورٹی کے معاملے میں حکومتوں کی غفلت کی مذمت کرتے ہوئے سماجی تنظیموں اور معزز سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ اعظم خاں کے تئیں لگاتار ایک ہی زبان کا استعمال یہ ظاہرکرتا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہے جس کی پردہ داری ہے۔ اس پردے کو اٹھنا چاہئے اور اعظم خاں کے خاندان کو دہشت میں ڈال کر ایک بڑے طبقے کو گھبراہٹ میں رکھنے کی سازش بے نقاب ہونا چاہئے۔


Share: