ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اسپتال میں اچانک آگ 

اسپتال میں اچانک آگ 

Sun, 30 Apr 2017 01:07:26    S.O. News Service

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) شہر کے ایک اسپتال میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ لگتے ہی مریض اور دیگر لوگ فوری طور پر باہر نکل آئے۔ پیالیس گٹہلی کے وینایکا سرکل سے قریب سے واقع بلوا اسپتال میں آج صبح یہ واقعہ پیش آیا۔ چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر فورس کی دو انجنوں نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے جس کے سبب افزود چار گاڑیاں پہنچ گئیں اور کھڑکی کے شیشے توڑ کر مریضوں کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اسپتال میں چھ مریض داخل تھے، جنہیں چھت پر لاکر وہاں سے بچایا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ اسپتال میں مریضوں کو بچانے کیلئے قریب کی عمارت سے سیڑھی کا استعمال کرنا پڑا۔ ویالی کاول کے جھٹکا اسٹانڈ سے قریب واقع اس اسپتال میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تقریباً 70 پولیس اہلکاروں نے کافی جدوجہد کی اور ایمبولنس کے ذریعہ تمام مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیاگیا،جبکہ ویالی کاول تھانہ کے ہیڈ کانسٹبل دھننجے کو آگ بجھاتے وقت سانس کی تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل کیاگیا۔اس خصوص میں ویالی کاول پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔


Share: