پتھورا گڑھ:14/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں آج بادل پھٹنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں جے سی او سمیت فوج کے آٹھ جوان بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پتھورا گڑھ کے ہی مالپا گاؤں میں تین دکانیں بہہ گئی اور ملبے میں دبنے کی وجہ سے تین مقامی لوگوں کی موت ہو گئی۔بادل پھٹنے کا یہ واقعہ کیلاش مان سروور راستے کے مالتی گاؤں کے قریب ہوا ہے۔ یہاں خیمے لگا کر رکے آرمی کے 8 سیل سمیت تین پورٹر بھاری لینڈسلائڈنگ کی زد میں آنے سے لاپتہ ہیں۔ پتھیراگڑھ میں گزشتہ کئی دنوں سے بھاری بارش ہو رہی ہے۔سرحد کے علاقے میں تعینات آئی ٹی بی پی مرتھی سے ملی معلومات کے مطابق بادل پھٹنے کا واقعہ مانگتی نالے اور مالپا کے درمیان ہواتھا۔اس واقعہ میں جے سی او سمیت فوج کے 8 جوان لاپتہ ہیں۔ اس واقعہ میں تین کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک کو بچایا گیا ہے۔بھاری بارش اور بھاری لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے فی الحال کیلاش مان سرووریاترا کو روک دیا گیا ہے۔ مقامی کالی ندی کا بہاؤ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ایل گاڈ سمیت کچھ جگہوں میں سڑک میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ایک جونیئر افسر (جے سی او) سمیت تین جوانوں کو محفوظ بچا لیا ہے۔