ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آپ میں امانت اللہ خان کے خلاف جنگ

آپ میں امانت اللہ خان کے خلاف جنگ

Mon, 01 May 2017 22:25:56    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی(آپ)کے سینئر ممبران اسمبلی نے اوکھلا سے پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو پارٹی سے باہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک انہیں باہر نہیں نکالا جاتا، تب تک وہ چین کی سانس نہیں لیں گے۔سمجھا جاتا ہے کہ پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی نے ایک خط پر دستخط کر کے پارٹی ہائی کمان سے ان کو نکالنے کی اپیل کی ہے۔پارٹی کے پنجاب کے ممبران اسمبلی نے بھی الگ سے اسی طرح کا خط لکھ کر ان کوہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے وزیر کپل مشرا، عمران حسین، دوارکا کے ممبر اسمبلی آدرش شاستری خط پر دستخط کرنے والے ممبران اسمبلی میں شامل ہیں۔حسین نے ٹوئٹ کیا، امانت اللہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ اروند کیجریوال کی صدارت والی پارٹی کی سیاسی معاملات کی کمیٹی آج رات اس معاملے پر فیصلہ کر سکتی ہے، خان بھی پی اے سی کے رکن ہیں۔رابطہ کرنے پر خان نے کہا کہ پوری مہم کاخاکہ طے کیا گیا  اور کہا کہ وہ مذکورہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف دستخطی مہم محض چار-پانچ ممبران اسمبلی نے چلائی ہے۔واضح رہے کہ مسٹر خان نے الزام لگایا تھا کہ کمار وشواس آپ پرقبضہ کرنے اور پارٹی کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ روشنی میں آیاتھا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر لیڈر نے الزام لگایا کہ خان نے کیجریوال اور وشواس کے درمیان نہ صرف کانٹے بونے کی کوشش کی ہے، بلکہ حالیہ کارپوریشن انتخابات کے دوران پارٹی کے مفادات کے خلاف کام کیا تھا، جہاں آپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چاندنی چوک سے آپ ممبر اسمبلی الکا لامبا نے کہاکہ اگر ان کے پاس ثبوت ہے، تو انہیں اس کو پی اے سی کے سامنے رکھنا چاہیے۔انہوں نے جو الزام لگائے ہیں وہ سنگین ہیں اور اگر انہوں نے اس کی حمایت میں ثبوت نہیں دیا، تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جانا چاہیے۔غورطلب ہے کہ اس سے پہلے وشواس ای وی ایم کے معاملے پر کیجریوال کی تنقید کرچکے ہیں۔
 


Share: