ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل نیلامی میں افغانستان کے 5کھلاڑیوں پر بھی لگے گی بولی

آئی پی ایل نیلامی میں افغانستان کے 5کھلاڑیوں پر بھی لگے گی بولی

Wed, 15 Feb 2017 12:37:43    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ کے 10ویں سیزن کے لئے پیر20فروری کو بنگلور نیلامی ہوگی۔اس نیلامی میں کل 351کھلاڑیوں پر بولی لگے گی۔ان میں 122بین الاقوامی کھلاڑی ہیں۔یہ حتمی فہرست آٹھوں فرنچائز کی طرف سے ان کی پسند بتانے کے بعد تیار کی گئی ہے۔ابتدائی فہرست میں کل 799کھلاڑی شامل تھے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفوکے مطابق فاسٹ بولر ایشانت شرما ان سات کھلاڑیوں میں شامل ہے جنہیں دو کروڑ روپے یعنی 2لاکھ 98ہزار امریکی ڈالر کی بینادی قیمت میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ بین اسٹوکس (انگلینڈ)، ایان مورگن (انگلینڈ)، کرس ووکس (انگلینڈ)، آسٹریلیا کے تیز بولر مچل جانسن اورپیس کمنس اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز شامل ہیں۔ابتدائی فہرست میں 9 ممالک کے 160بین الاقوامی کرکٹر شامل تھے۔ان میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی نہیں تھا۔وہیں 699 محفوظ کھلاڑی بھی اس فہرست میں تھے۔اس فائنل لسٹ میں ایسو سی ایسٹ ممالک کے چھ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ان میں افغانستان کے پانچ کھلاڑی ہیں۔کپتان اصغر استان جکی، محمد نبی، محمد شہزاد، راشد خان اور دولت جاردان شامل ہیں۔شہزاد اور راشد کی بنیادی قیمت سب سے زیادہ، 50لاکھ روپے، رکھی گئی ہے۔یو اے ای کے بلے باز چراغ سوری کو ایسوسی ایٹس ممالک سے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔


Share: