ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پنچ کولہ کے 2 فارم میں برڈ فلو کی تصدیق، 1.66 لاکھ مرغی تلف کئے جانے کی تصدیق

پنچ کولہ کے 2 فارم میں برڈ فلو کی تصدیق، 1.66 لاکھ مرغی تلف کئے جانے کی تصدیق

Sat, 09 Jan 2021 19:34:18    S.O. News Service

پنچ کولہ، 9 جنوری (آئی این ایس انڈیا)پنچ کولہ ضلع میں پولٹری فارم کے دو فارموں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس صورتحال میں ان کے ایک کلو میٹر کے دائرہ کو ’انفیکشن زون‘ قرار دیا گیا ہے، اور اس کے بعد 10 کلومیٹر کے رداس کے رقبے کو سرویلنس زون قرار دیا گیا ہے۔ ایک کلومیٹر کے دائرے میں پولٹری فارم کی ایک لاکھ 66 ہزار 128 مرغوں کو تلف کیا جائے گا۔ اس کے لئے محکمہ نے 59 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ مرغ فارم کے مالکان کو مرغیوں کو تلف کئے جانے کے لئے فی مرغا90 روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ ان علاقوں میں مرغیوں اور انڈوں کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع مویشی پروری محکمہ کے اعلیٰ حکام نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرغیوں کی موت کے متعلق تمام تفصیلات حکومت نے حاصل کرکے پوری تفتیش کرائی ہے۔ محکمہ کی چھان بین کرنے پر پتہ چلا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران ان پولٹری فارموں میں تقریبا 4 4 لاکھ مرغیاں فوت ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل نمونے جالندھر واقع ایک لیب میں بھیجے گئے تھے،لیکن وہاں سے رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے بعد میں نمونے بھوپال لیب میں جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ اس رپورٹ میں پولٹری فارم کے دو فارموں سے فرڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ برڈ فلو زیادہ مہلک نہیں ہے، تاہم پنچ کولہ کے متاثرہ پولٹری فارموں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


Share: