ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور کے طلباءمیں سائیکلوں کی تقسیم

نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور کے طلباءمیں سائیکلوں کی تقسیم

Mon, 12 Dec 2016 12:09:57    S.O. News Service

بھٹکل12؍ٖ دسمبر(ایس او نیوز) مرڈیشور کے نیشنل اسکول میں آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے مفت سائکلیں  تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کا آغاز محمد مفیض معین الدین فکو کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ماولی گرام پنچایت کی صدر محترمہ منگلا ایشور نائک نے کہا کہ طلباء حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولیات کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے اپنی توجہ تعلیم کی طرف دیں۔ صدارتی کلمات میں مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب خطال محمد ابراہیم صاحب نے کہا کہ حکومت نے  طلباء کے لئے اتنی سہولیات فراہم کی ہیں کہ  اب والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہو تی ہے کہ وہ بچوں کی پڑھائی کی طرف دھیان دیں والدین بچوں کو وقت پر اسکول بھیجیں اور ان کے ہوم ورک پر دھیان دیں۔ 


Share: