ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ(ریٹائرڈ) اوروائس چانسلربرگیڈیئرسید احمد علی(ریٹائرڈ) کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ(ریٹائرڈ) اوروائس چانسلربرگیڈیئرسید احمد علی(ریٹائرڈ) کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Fri, 12 May 2017 23:32:49    S.O. News Service

علی گڑھ12مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کی جانب سے شائع ہونے والے انگریزی، ہندی اور اردو جرائد کے مشترکہ پلیٹ فارم سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ(ریٹائرڈ) اوروائس چانسلربرگیڈیئرسید احمد علی(ریٹائرڈ) کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں محترمہ صبیحہ سیمیں شاہ اور محترمہ رضوانہ علی بھی شامل ہوئیں۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ ان کی زیرِ قیادت یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ پانچ برسوں میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ یہاں کے اساتذہ، طلبأ اور اسٹاف اراکین کے پُر خلوص تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک عام خیال یہ ہے کہ کوئی بھی وائس چانسلریونیورسٹی میں اپنے آخری ایام سکون سے نہیں گزار سکتا اور ان دنوں میں یونیورسٹی بدامنی کا شکار ہوجاتی ہے لیکن انہوں نے اس مضروضہ کو غلط ثابت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں نہ صرف امن و امان کو بحال رکھنے میں کامیابی حاصل کی بلکہ تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہیں۔لیفٹیننٹ جنرل شاہ نے کہا کہ انہیں یہاں کے ڈین، پرووسٹ، سربراہان، پروکٹر وغیرہ سے بھر پور تعاون حاصل ہوا ہے اور وہ اس کے لئے ان کے شکرگذار ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہاں کے اساتذہ و ملازمین پوری دیانتداری اور محنت کے ساتھ سیکولر فضا میں اس ادارہ کو ملت کا عظیم علمی مرکز بنانے میں سرگرم ہیں۔پرو وائس چانسلر برگیڈیئر سید احمد علی(ریٹائرڈ) نے کہا کہ یہ لمحات ان کے لئے نہایت حساس لمحات ہیں اور وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزارے ہوئے وقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی برادری کے سبھی افراد سے انہیں تعاون حاصل ہوا اور اس انتظامیہ کو حاصل کامیابیاں سبھی کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔برگیڈیئر علی نے کہا کہ وہ اس ادارہ کے سبھی طلبأ کو زندگی میں اعلیٰ مقام پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ کسی اعلیٰ درجہ کے افسر نے ان کے پرووائس چانسلری کے دور میں یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔اس موقعہ پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر شیخ مستان نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں میں اس قدر تعاون کرنے والے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے اور آنے والی نسلیں ان کے عظیم کارناموں کے لئے انہیں یاد رکھیں گی۔پروفیسر طارق الاسلام نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ(ریٹائرڈ) اورپروائس چانسلربرگیڈیئرسید احمد علی(ریٹائرڈ) کے دور میں یونیورسٹی نے غیر معمولی ترقی حاصل کی اور انفرااسٹرکچر کی سطح پر بے پناہ فروغ حاصل ہوا۔وائس چانسلرلیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ(ریٹائرڈ) اورپروائس چانسلربرگیڈیئرسیداحمد علی(ریٹائرڈ)، پروفیسر صغیر افراہیم، پروفیسر عارف نذیر اور پروفیسر ثمینہ خاں نے ہندی، اردو اور انگریزی جرائد کا اجراء کیا۔ پروفیسر امتیاز حسنین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ شمبھو ناتھ تیواری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔


 


Share: