ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عمدہ معاشرہ کی تشکیل میں نوجوانوں کاکردار اہم کراولی یوتھ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے مقررین کااظہار خیال

عمدہ معاشرہ کی تشکیل میں نوجوانوں کاکردار اہم کراولی یوتھ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے مقررین کااظہار خیال

Mon, 30 Jan 2017 11:20:47    S.O. News Service

بنگلورو،29جنوری ( ایس اونیوز)کسی بھی ملک و معاشرہ کی ریڑھ کی ہڈی اس کے نوجوان ہوتے ہیں ۔نوجوانوں کی پیش قدمی وکارکردگی سے ہی انقلاب و تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ، نوجوانوں کو سماجی ومعاشرتی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سماج میں رونما و اقعات کے مطابق عمدہ سماج کی تعمیر و تشکیل کیلئے آمادہ ہوناچاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار کریٹیو فاؤنڈیشن کے بانی انور سادات نے کیا ۔آج یہاں اندرا نگر میں کراولی یوتھ کونسل (کے وائی سی) کی جانب سے منعقدہ ’’حب رسول ؐ ‘‘پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبل از اسلام عرب کی حالت ناگفتہ تھی ، ایسی کوئی برائی اور جرم نہیں تھاجو وہاں وقوع پزیر نہ ہوا ۔ انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ ، بات بات پر عرصہ درازتک، لڑائی جھگڑا ان کی خمیر میں تھا ، بد امنی، بد مزاجی ، بدکرداری وہاں عام تھی ۔ ایسے امن شکن حالات میں رب العالمین نے رسول کائنات کو رحمۃ للعالمین بناکر مبعوث کیا ۔ آپ ؐ نے بدی کے معاشرہ میں دعوت دین کاآغاز کیا ۔ صرف 23سالہ عرصہ میں عرب کاماحول بدل گیا ،معاشرہ انتہائی پرامن بن گیا ،ایک دور کے جھگڑالو اوراکھڑ مزاج لوگ دوسروں کے لئے اسوہ و نمونہ بن گئے ۔ آپؐ نے سادی زندگی گزارنے کا طریقہ بنایا ۔ خود آپؐ نے سادگی کو پسند کرتے ہوئے اتنہائی سادہ زندگی گزاری ،رائے و مشورہ کاماحول تشکیل دیتے ہوئے آپؐ نے عوامی نمائندگی کو یقینی بنایا ۔ عام آدمی کو بھی بر سر اقتدار آنے کا ماحول تشکیل دیا۔ علم و اوصاف کی بنیادپر کسی کو بھی بر سراقتدار لانے کی داغ بیل عرب میں ہی رکھی گئی۔ظلم وانصافی کا شکار افرادکو عدل و انصاف کی دہلیز تک پہنچایا گیا ۔ اس طرح آپ ؐ نے ایک انتہائی پرامن اور عوام دوست عمدہ معاشرہ تشکیل دیا ۔ جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔ بنی کریم دنیا ئے انسانیت کیلئے آخری پیغمبر اور سول بناکر بھیجے گئے ۔ آپ کی تعلیمات بھی اللہ کی جانب سے انسانوں کے لئے آخری تعلیمات ہیں ۔ اس تعلیم میں تا قیامت انسانیت کی رہنمائی و رہبری کابندوبست کیا گیا ہے ۔ آپ نے کائنات کے سامنے جو دستورِ زندگی ، جو منشور حیات پیش کیا وہ انتہائی کامل واکمل ہے ۔ ہر زمانہ اورہر دور میں آپ کی تعلیمات انسانیت کیلئے فائدہ مند ہے ۔ جو بھی اس پر عمل کرے گا وہ دنیا و آخرت میں کا میاب و کامران ہوگا ۔ اماویلفےئر فاؤنڈیشن کے بانی عبدالقادر فیضی نے پروگرام کاافتتاح کیا ۔ وظیفہ یاب فاریسٹ افسر یوسف پیروڈی نے نظامت کی ۔ ایمپائر گروپ کے منیجر محمد حنیف ،زین فلو انڈیا بزنس گروپ کے منیجر داؤد ،ایمپائر گروپ کے منیجر آصف ۔ کے وائی سی کے اراکین ، اسماعیل نکشتر ، رفیق مٹھ ، حمال وٹلا ، اشرف پشپک ، حنیف کڈمبو، طا ہا، جلیل ، نواز ودیگر عمائدین پروگرام میں شریک رہے۔


Share: