علی گڑھ، 7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ انگریزی کی پروفیسر سمینہ خاں نے کہا ہے کہ نربھیا کیس میں مجرمین کی پھانسی کی سزابرقراررکھنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کافی اہم اور خوش آئند ہے۔ سماج میں خواتین کے خلاف مسلسل جرائم، نا انصافی اورتشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں سخت قانون اور ان کے نفاذ کی یقین دہانی سے اس پر قدغن لگانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جس حیوانیت کا مظاہرہ مذکرہ معاملہ میں کیاگیا وہ سبھی متاثرین کے دل میں خوف پیدا کرگیا ہے۔ سبھی کوانصاف ملا اور قانون کے استعمال،حوصلہ، خواتین خوف، سماجی دباؤ کی وجہ سے اپنے ساتھ ہو رہی نا انصافی کی مخالفت نہیں کرپاتیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سب سے بڑا چیلنج آئینی حقوق اور آزادی کے حصول کا ہے جس کے لئے سبھی کومل کر آگے آنا ہوگا۔