ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان کی موت

بھٹکل میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان کی موت

Wed, 04 Feb 2026 19:31:48    S O News
Nasir_Gulmi

بھٹکل ،4/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل گلمی  ٹنل کے قریب ایک نوجوان اُس وقت ہلاک ہوگیا جب پیچھے سے ایک ٹرین نے اسے ٹکر ماردی۔ مہلوک کی شناخت گلمی کے رہائشی محمد ناصر شیخ حُسین (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ  ناصر دوپہر کا کھاناکھانے کے بعد قریب دو بجے گھر سے باہر نکلا تھا۔ غالباً وہ پٹری پر یا پٹری کے قریب سے گذررہا تھا جس کے دوران مرڈیشور سے بینگلور جانے والی ٹرین16586اس سےٹکراگئی۔ پتہ چلا ہے کہ سر کو شدید چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ریلوے پولس نے بتایا کہ حادثہ بدھ دوپہر  3:24کو پیش آیا۔

نعش بھٹکل سرکاری اسپتال میں ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد گھر والوں کے حوالے کی جائے گی۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Click here for report in English 


Share: