
بھٹکل، 16 فروری (ایس او نیوز): بھٹکل کے منکولی علاقے میں ایک خاتون نے گھر کے بیڈروم میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
متوفیہ کی شناخت روپّا پُنڈلیک پائی (36) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ایک شخص فون پر ان سے مسلسل رابطہ کر رہا تھا، جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔
متوفیہ کی بہن سمِیتا منجوناتھ ہیگڈے (کارکلا) نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ روی چندر نائک نامی شخص ان کی بہن کی موت کا ذمہ دار ہے، لہٰذا اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے مناسب کارروائی کی جائے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انسپکٹر دیواکر کی قیادت میں تحقیقات جاری ہیں۔
انسپکٹر دیواکر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد فون کالس کی تفصیلات حاصل کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔