ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترکنڑا میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات : کاروار، بئیلور، اپسرکونڈا کو بلیو فلیگ بیچ کا ٹیگ - کالی اور شراوتی ندی میں کروز ٹورزم کی سہولت

اترکنڑا میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات : کاروار، بئیلور، اپسرکونڈا کو بلیو فلیگ بیچ کا ٹیگ - کالی اور شراوتی ندی میں کروز ٹورزم کی سہولت

Wed, 14 Jan 2026 18:14:56    S O News

کاروار ، 14/ جنوری (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع میں سیاحتی صنعت کے فروغ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کچھ نئے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت کاروار کے رویندرا ناتھ ٹیگور بیچ، مرڈیشور کے بئیلور بیچ اور ہوناور کے اپسر گونڈا بیچ کو بلیو فلیگ کا ٹیگ دیا گیا ہے ۔ اسی طرح کاروار کی کالی ندی اور ہوناور کی شراوتی ندی میں کروز ٹورزم کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
    
ابھی حال ہی میں منگلورو میں منعقدہ کرناٹکا کوسٹل ٹورزم کانفرنس کے دوران پیش کی گئی تجاویز کے مطابق دکشن کنڑا، اڈپی ضلع اور اتر کنڑا کے 11 ساحلوں کو بلیو فلیگ کا ٹیگ دیا گیا ہے ۔ ان ساحلوں کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی ضمن میں اس منصوبے پر 142.06 کروڑ روپے خرچ آئے گا ۔ 
    
اتر کنڑا کے ساحلوں کو بلیو فلیگ دینے کے علاوہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کالی ندی میں 53 کلو میٹر اور شراوتی ندی میں 29 کلو میٹر میں کروز ٹورزم کی سہولت شروع کی جائے گی ۔     
    
محکمہ سیاحتی صنعت کے سیکریٹری تریلوک چندرا نے بتایا کہ اتر کنڑا میں سیاحوں کی آمد میں ہر سال ہونے والے اضافے کے پیش نظر مندرجہ بالا علاقوں کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے ۔ 
    
ساحلی کرناٹکا میں سیاحوں کی آمد کے تعلق دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دیسی سیاحوں تعداد سال 2023 میں 28 کروڑ تھی جو 2024 میں بڑھ کر 30 کروڑ تھی جبکہ غیر ملکی سیاحوں 4.09 لاکھ سے بڑھ کر 4.85 لاکھ ہوگئی تھی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باوجود سیاحتی صنعت کا فروغ اور استعمال جس حد تک ہونا چاہیے تھا، اتنا نہیں ہوا ہے ۔ اس لئے نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
    
ساحلی کرناٹکا کے 320 کلو میٹر لمبے علاقے میں سیاحت صنعت کو فروغ دینے کے لئے مختلف مقامات کی نشاندہی کی جائے گی ۔ اس کے لئے خصوصی اقتصادی پیکیج دینا، ساحل سمندر پر ہوسپٹالٹی انڈسٹری کے تحت بیچ شیاک سہولتیں فراہم کی مناسبت سے پالیسی وضع کرنا، کراولی میگا پروجیکٹس جاری کرتے ہوئے سی آر زیڈ کلیئرنس کو آسان بنانا، انٹی گریٹڈ ٹورزم علاقے قائم کرنے جیسے اقدامات کرتے ہوئے ایک جداگانہ کوسٹل ٹورزم برانڈ متعارف کرنا شامل ہے ۔ 


Share: