ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی دوم کے نتائج میں اتر کنڑا چھٹویں مقام پر

پی یو سی دوم کے نتائج میں اتر کنڑا چھٹویں مقام پر

Wed, 09 Apr 2025 13:32:36    S O News
پی یو سی دوم کے نتائج میں اتر کنڑا چھٹویں مقام پر

 کاروار ،9 / اپریل (ایس او نیوز) امسال پی یو سی دوم کے نتائج میں اتر کنڑا ضلع گزشتہ سال کے چوتھے مقام سے پھسل کر چھٹویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔
    
اس بار تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے اتر کنڑا نے مجموعی طور پر 82.93 فی صد نتائج درج کیے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ نتیجہ 92.51 فی صد رہا تھا ۔
    
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امسال ضلع اتر کنڑا سے امتحان دینے والے 13,005 ریگولر طلبہ میں سے 10,785 طلبہ نے کامیابی درج کی ۔ پرائیویٹ طور پر امتحان میں شریک ہونے والے 384 طلبہ میں سے 112 نے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ دوبارہ امتحان دینے والے 310 طلبہ میں سے صرف 60 طلبہ کامیاب ہوئے ۔
    
امسال کے نتائج میں بھی حسب دستور کامیابی درج کرنے والوں میں طالبات کی تعداد زیادہ رہی ۔ جملہ 8005 میں سے 6702 لڑکیاں کامیاب ہوئیں جبکہ 5694 میں 4255 لڑکے کامیاب رہے ۔ شہری سطح پر کامیابی کی شرح 84.69 رہی جبکہ دیہی سطح پر یہ نتیجہ 76.48 رہا ۔ 
    
ضلع میں سائنس فیکلٹی کامیاب ہونے والے طلبہ کا نتیجہ 88.89 فی صد، کامرس 82.89 فی صد اور آرٹس 73.78 فی صد رہا ۔
    
ضلع کے ٹاپرس : ضلع میں پی یو سی ٹاپرس کی فہرست میں آرٹس کے شعبہ میں کاروار گورنمنٹ کالج کی اننیا نائک 97.83% ، ہوناور گورنمنٹ کالج کی سینچنا نائک 97.33%، بھٹکل انجمن کالج کی فاطمہ ایس 96.33%، کمٹہ نلیکیری گورنمنٹ کالج کے منجو ناتھ پٹگار 96.33 %، ہلیال وی ڈی ہیگڑے کالج کی روحی دلال 96.33%، کمٹہ ہیرے گتی گورنمنٹ کالج کی سنیہا گاونکر کے نام شامل ہیں ۔
    
اسی طرح کامرس فیکلٹی میں ٹاپ کرنے والوں میں سرسی ایڈلی ویدویدویا کالج کے درشن ہیگڑے 99.18%، ایم ای ایس پی یو کالج کی روجیتا ہیگڑے 98.50%، کمٹہ گوکرن سروبھوما گروکول کے راگا مورور 98.16%، سرسی ماریکمبا گورنمنٹ  کالج کی رکشیتا نائک 98.16% ، کاروار پریمیئر کالج کی سمردھی نائک 98.16%، سرسی ایم ای ایس کالج کی سریجا بھٹ 98.16 % کے نام شامل ہیں ۔ 
    
سائنس فیکلٹی کے ٹاپرس میں کمٹہ سرسوتی کالج کی اننیا بھاگوت 99%، سرسی چندنا کالج کی کنّیکا بھٹ 98.66%، بھٹکل انجمن  کالج کی عائشہ ماہین 98.33%، سرسی ایم ای ایس کالج کی سوکنیا گوڈا 98.33%، بھٹکل سدھارتھ کالج کی ننجنا نائک 98.16%، سرسی ایم ای ایس کالج کے سوشانت ریونکر 98.16%، بھٹکل سدھارتھ کالج کے سچن ایچ آر، کمٹہ سرسوتی کالج  کے ساگر نائک، سواتی گائیتونڈے 98% کے نام شامل ہیں ۔


Share: