ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آدھار کارڈ میں نام کی تبدیلی اور اصلاح کے لیے نئے نظرثانی شدہ قواعد جاری

آدھار کارڈ میں نام کی تبدیلی اور اصلاح کے لیے نئے نظرثانی شدہ قواعد جاری

Tue, 06 Oct 2026 11:40:56    S O News

نئی دہلی ، 6/ اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) آدھار کارڈ میں نام تبدیل کرنے اور نام کی اصلاح سے متعلق نئے نظرثانی شدہ قواعد جاری کئے گئے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق اب نام میں تبدیلی کی نوعیت کے اعتبار سے اس کا عمل الگ الگ زمروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ادھار اتھاریٹی نے ہر زمرہ کیلئے مخصوص دستاویزات اور حلف نامے کی شرائط مقرر کی ہیں تاکہ دستاویزات کی سخت جانچ کے ذریعے جعل سازی کو روکا جا سکے۔

سرکاری اعلان کے مطابق ایسی معمولی تبدیلیاں جن میں فرد کی شناخت واضح طور پر برقرار رہتی ہے، معمولی اپ ڈیٹ کے زمرہ میں آئیں گی۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص اپنے نام کے ابتدائی حروف یا مختصر نام کو مکمل کروانا چاہتا ہے، جیسے ’’آر کمار‘‘ کو ’’راہل کمار‘‘ کرنا۔ اس زمرے میں درمیانی نام یا خاندانی نام شامل کرنا یا ہٹانا، ناموں کی ترتیب تبدیل کرنا، معمولی ہجے کی غلطیوں کو درست کرنا، بشرطیکہ تلفظ تقریباً ایک جیسا رہے، اور نام کے فارمیٹ سے متعلق غلطیوں کو درست کرنا شامل ہے۔ اس میں بے ترتیب بڑے حروف کو درست کرنا یا نام سے فل اسٹاپ ہٹانا بھی شامل ہے۔

معمولی تبدیلیاں کرنے والے درخواست گزاروں کو ایسا درست شناختی ثبوت پیش کرنا ہوگا جس میں نام کا درست املا درج ہو۔

اگر ابتدائی اندراج کے دوران انتظامی یا ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے نام غلط درج ہوگیا ہو تو اب مخصوص حلف نامے لازمی ہوں گے۔ بالغ افراد کیلئے درخواست گزار کو حلف نامہ کے ساتھ شناختی ثبوت یا رشتے کے ثبوت میں سے کوئی ایک دستاویز پیش کرنا ہوگا۔ بچوں کیلئے والدین یا سرپرست کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا جس کے ساتھ شناخت یا رشتے سے متعلق معاون دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔


Share: