ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

اڈپی : سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

Sat, 07 Feb 2026 11:07:10    S O News

اُڈپی، 7/ فروری(ایس و نیوز ) منی پال پولیس نے سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کرنے  کے سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے انہوں اپنے میسیج کے ذریعے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 16 مئی 2025 کو سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر کارکلا کی ایک شادی شدہ ہندو خاتون اور ایک مسلم نوجوان کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ وائرل کی گئی تھی ۔ مبینہ طور پر اس طرح کا پیغام  پوسٹ کا مقصد نفرت پھیلانا اور مذہبی برادریوں کے درمیان تناؤ پیدا کرنا تھا ۔

اس معاملے میں دستیاب معلومات کی بنیاد پرمنی پال پولیس نے از خود شکایت مقدمہ درج کیا ۔ تفتیش کے دوران پولیس نے انسٹاگرام پوسٹ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد اور میٹا ڈیٹا اکٹھا کیا اور اس کے تکنیکی تجزیہ کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی گئی ۔     

گرفتار شدہ پہلے ملزم  کا نام نتیش   بیلی اپا گوڑا (20 سال ) ہے جو جنوبی کنڑ ضلع کے بنٹوال تعلقہ کے پتور روڈ کا ساکن ہے۔ اسے 30 جنوری کو پٹور تعلقہ کے کالابا جنکشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ جبکہ دوسرے ملزم کا نام ہتیش جینت گوڑا (19 سال) ہے جو  کڈبا تعلقہ کے سیری باگیلو گاؤں رہائشی ہے ۔ اسے یکم فروری کو منگلورو کے لال باغ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

    پولیس نے مقدمہ کے سلسلے میں دونوں ملزمان سے موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں ۔ بعد ازاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا گیا ۔


Share: