ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : سائبر فراڈ میں دو لوگوں نے گنوائے 3 لاکھ روپے

اڈپی : سائبر فراڈ میں دو لوگوں نے گنوائے 3 لاکھ روپے

Mon, 16 Feb 2026 17:04:23    S O News

اڈپی ، 16 / فروری (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں کوٹا کے رہنے والے  دو افراد نے سائبر فراڈ  کے نتیجے میں تین لاکھ روپے گنوائے ۔ 
    
ممبئی میں ملازمت کرنے والے ایک 54 سالہ متاثرہ شخص کی طرف سے پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت کے مطابق اسے فون کال موصول ہوئی کہ رسوئی گیس کے کنکشن کی اوونرشپ ٹرانسفر اپڈیٹ کرنے کے لئے ممبئی مہانگر گیس کو 12 روپے ادا کرے ۔ 
    
اس نے اپنا ڈیبیٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 روپے ادا کیے ۔ اسی کے ساتھ 11 فروری کو اس کے یونین بینک اکاونٹ سے 45 ہزار روپے منہا ہوگئے ۔ پھر 12 فروری کو بینک آف بروڈا کے اکاونٹ سے 58,900 روپے اور کرناٹکا بینک اکاونٹ سے 97,990 روپے نکالے گئے ۔ 
    
کوٹا پولیس اسٹیشن میں ایک اور 73 سالہ معمر شخص کی طرف سے درج کی شکایت کے مطابق اس نے یوٹیوب پر ایک سرمایہ کاری کا اشتہار دیکھا اور اپنے ایچ ڈی ایف سی بینک پونے کے کھاتے سے 20 ستمبر 2025 کو 17,618 روپے ٹرانسفر کیے اور اس کے بعد  28 نومبر 2025 کو 90,000 روپے ٹرانسفر کیے ۔ اس سرمایہ کاری کے نام پر ادا کی رقم کا کوئی منافع نہیں ملنے پر اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ 
    
پولیس ان دونوں معاملات کو آئی ایکٹ کی مختلف دفعات کے درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: