ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ہریڈکا میں تلوار سے حملہ - دو ملزمین گرفتار

اڈپی : ہریڈکا میں تلوار سے حملہ - دو ملزمین گرفتار

Wed, 19 Nov 2025 17:57:52    S O News

اڈپی ،19 / نومبر (ایس او نیوز) ہریڈکا پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر بائک سوار پر تلوار سے قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ 

 

swrdartk_191125_1

اطلاع  کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت منجونندا ہیگڑے (49 سال)، جگدیش ہیگڑے  (48 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے حملے کے لئے استعمال کی گئی ایک لوہے کی سلاخ بھی ضبط کی ہے ۔ 
    
گرفتاری کے بعد دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ حملے کی یہ واردات 15 نومبر کی رات کو اس وقت پیش آئی  تھی جب شیو راج نامی شخص اپنی موٹر بائک پر گھر کی طرف لوٹ رہا تھا ۔ اس وقت منجونندا ہیگڑے نے شیوراج کا راستہ روکا اور مبینہ طور پر اسے قتل کرنے کے مقصد سے اس کے سر پر وار کر دیا ۔ جب شیو راج زمین پر گر پڑا تو منجو ناتھ نے تلوار سے حملہ جاری رکھا ۔ کہا جاتا ہے کہ اس وقت جیاند ہیگڑے، چندرہاس ہیگڑے اور دیگر سات آٹھ افراد موقع پر موجود تھے اور انہوں نے بھی شیوراج کو مار ڈالنے کی کوشش کی ۔
    
اس تعلق سے ہریڈکا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کر رہی ٹیم نے  پی ایس آئی پونیت کمار کی قیادت میں ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔ 


Share: