اڈپی ، 16 / فروری (ایس او نیوز) شراب کے نشے میں دھت ہو کر کار چلانے اور سیریل حادثوں کا سبب بننے والے طالب علم کو منی پال پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدہ طالب علم کا نام ابھیمنیو نیگی بتایا جاتا ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ دیر رات کو بہت زیادہ تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے اس نے ایک قطار میں پارک کی گئی 7 موٹر بائکس کو نقصان پہنچایا ۔ اس کے علاوہ سامنے سے آنے والے ایک آٹو رکشہ سے گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں شیوا پرساد (76 سال) نامی رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ معلوم ہوا کے شیوا پرساد کے سر میں اندرونی چوٹ آئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزم ابھینو نے کالج روڈ سے بہت ہی تیز رفتار اور لاپرواہی کے ساتھ کار دوڑائی اس کے بعد کار بے قابو حالت میں ہی ہائی وے پر بھی دوڑتی رہی ۔ جس کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ حادثے ہوئے ۔
اس تعلق سے منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔