ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ہندوتوا وادی لیڈر گرفتار

اڈپی : نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ہندوتوا وادی لیڈر گرفتار

Wed, 19 Nov 2025 17:52:07    S O News
Right wing-19nov25

اڈپی،  19 / نومبر (ایس او نیوز) ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ہندوتوا وادی لیڈر رتناکر امین کو گرفتار کر لیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ 15 نومبر کو شہر کے جٹکا اسٹینڈ پر ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے دہلی میں ہوئے بم دھماکے کے پس منظر میں 'اسلامی دہشت گردی' کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا تھا ۔ ملزم رتناکر امین نے اس موقع پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی جو مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے کا سبب بن گئی تھی ۔
    
اڈپی ٹاون پولیس نے اس معاملے میں از خود کیس درج کیا تھا ۔ 18 نومبر کو ٹاون پولیس انسپکٹر منجو ناتھ وی بڈیگار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزم رتناکر منگلورو سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے پاس سے گرفتار کر لیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا ۔ 


Share: