ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں اسکوٹر چور گرفتار - 5 مسروقہ دو پہیہ گاڑیاں بازیافت

اُڈپی میں اسکوٹر چور گرفتار - 5 مسروقہ دو پہیہ گاڑیاں بازیافت

Wed, 31 Dec 2025 19:40:17    S O News
اُڈپی میں اسکوٹر چور  گرفتار - 5 مسروقہ دو پہیہ گاڑیاں بازیافت

اُڈپی 31 / دسمبر (ایس او نیوز) شِیروا پولیس نے ایک اسکوٹر چور کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے پانچ دو پہیہ گاڑیاں بازیافت کیں جو مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چرائی گئی تھیں۔

    اطلاع کے مطابق شیروا پولیس اسٹیشن میں  کوشک نامی نوجوان نے 5 دسمبر کو اپنی ہیرو ہونڈا اسکوٹر پر بنٹاکل میں واقع مادھوا وادی راج انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ پہنچا تھا۔ وہاں سے وہ دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے دُرگا پرمیشوری مندر گیا اور وہاں پر اسکوٹر پارک کر دی۔ پھر جب وہ واپس لوٹا تو اسکوٹر اپنی جگہ سے غائب تھی، جس کی مالیت کا اندازہ 60 ہزار روپے لگایا گیا تھا۔ 

    شیروا پولیس نے کیس رجسٹر کرنے کے بعد اسکوٹر چور کو پکڑنے کے لئے  خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پتہ چلا ہے کہ اُڈپی، کارکلا، ملپے اور دھرمستھلا میں تلاشی مہم چلانے کے بعد اوم کولار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔     تفتیش کے دوران شیروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں چرائی گئی اسکوٹر کے علاوہ کاپ اور بینگلورو سٹی پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چرائی گئی دیگر چار دو پہیہ گاڑیاں بھی بازیافت کی گئیں  ہیں۔ 

    گرفتاری اور گاڑیوں  کی ضبطی کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ 


Share: