اڈپی، 17 / دسمبر (ایس او نیوز) اپنے گھر کے قریب کنویں سے پانی نکالنے کے موقع پر توازن کھونے کی وجہ سے بچی ماں کے ہاتھ سے پھسل کر کنویں میں گر گئی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ اڈپی کی کینی مولکی میں پیش آئے اس حادثے میں فوت ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی کا نام کیرتنا ہے ۔ بچی کو ساتھ لے کر اس کی ماں نئینا کرکڑ کنویں سے پانی کھینچ رہی تھی اس دوران بچی کنویں میں گر گئی تو فوری طور پر اس کی ماں رسی کی مدد سے کنویں اتر کر اسے نکالنے کی کوشش کی مگر تب تک بچی کی موت واقع ہو چکی تھی ۔
اس حادثے کی خبر ملنے پر اڈپی ٹاون پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی بھرتیش کنکنواڈی نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد کیس درج کر لیا ۔