ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : عصمت دری کے الزام میں ہندوتوا وادی کارکن گرفتار - اس سے قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا ملزم

اُڈپی : عصمت دری کے الزام میں ہندوتوا وادی کارکن گرفتار - اس سے قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا ملزم

Mon, 01 Dec 2025 12:45:22    S O News

اُدپی،  یکم / دسمبر (ایس او نیوز) ایک سنسان علاقے میں نوجوان خاتون کا راستہ روک کر عصمت دری کے الزام میں ہندوتوا وادی کارکن کو اڈپی ویمنس پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ 

denzil_301125_pradeep

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کا نام پردیپ پجاری (26 سال) ہے اور وہ ہندو جاگرن ویدیکے کا کارکن ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ  ملزم پردیپ اس سے قبل اسی خاتون کو ہراساں کرنے اور اپنے ساتھ شادی کرنے پر دباو ڈال رہا تھا ۔ اس تعلق سے مذکورہ خاتون نے اس کے خلاف ہیریاڈکا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تو پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا ۔ پھر اس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی رقابت کی وجہ سے ملزم پردیپ نے 29 نومبر کو ایک سنسان راستے پر اس خاتون کا راستہ روکا اور مبینہ طور پر اس کی گردن دبوچ کر دھمکیاں دیں اور پھر شادی سے انکار کرنے پر اس کی عصمت دری کی ۔
    
متاثرہ خاتون نے اپنے گھر والوں کو اس واقعے کے تعلق سے آگاہ کیا تو انہوں نے  اُڈپی ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم پردیپ پجاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا  ہے۔


Share: