ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : گزشتہ آٹھ مہینوں میں پیش آئے کتے کاٹنے کے 7,475 اور سانپ کاٹنے کے 194 واقعات

اڈپی : گزشتہ آٹھ مہینوں میں پیش آئے کتے کاٹنے کے 7,475 اور سانپ کاٹنے کے 194 واقعات

Sun, 23 Nov 2025 10:40:22    S O News

اڈپی ، 23 / نومبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر سوروپا کی صدارت منعقدہ محکمہ صحت کی مختلف کمیٹیوں کی میٹنگ کے دوران پیش کیے گَئے اعداد و شمار کے مطابق اڈپی ضلع میں اپریل سے اب تک گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران کتے کاٹنے کے 7,475 اور سانپ کاٹنے کے 194 واقعات پیش آ چکے ہیں ۔
    
ضلع ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔ اس کے علاوہ کتے یا سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے متاثر ہونے شخص کو فوری طور پر ضروری علاج فراہم کیا جانا چاہیے ۔ اس کے لئے درکار ویکسین اور دوائیں اسٹاک میں موجود رہنی چاہیے ۔
    
انہوں نے کہا کہ بندر بخار کے معاملات کو قابو میں رکھنے کے لئے جنگل سے متصلہ علاقوں میں لوگوں کے اندر بیداری لانے کی کوشش کرنی چاہیے اور محکمہ جنگلات، محکمہ مویشی پالن اور محکمہ صحت کے افسران کو مقامی گرام پنچایتوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے اس ضمن میں اقدامات کرنا چاہیے ۔ 
    
اس کے علاوہ انہوں نے حاملہ اور زچگی والی خواتین، چھوٹے کے بچوں کو لاحق ہونے والے نمونیا، اینڈوسلفان سے متاثرہ افراد کے ساتھ عوام کو بھی علاج اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں دستیاب مختلف اسکیموں کا بھرپور فائدہ عوام کو پہنچانے کی سمت میں سرگرم رہنے کی تاکید کی ۔  
    
ڈی سی نے آیوشمان بھارت کارڈ رکھنے والوں کے لئے نجی اسپتالوں میں بیڈ محفوظ رکھنے اور تمام ضروری علاج فراہم کرنے کے علاوہ حادثوں کا شکار ہونے والوں کی جان بچانے کے لئے ضروری علاج فوری طور پر فراہم کرنے اور اس سلسلے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ایسے اسپتالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ 


Share: