ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پارک کی گئی کار کا شیشہ توڑ کر اڑائے گئے سونے کے زیورات

بھٹکل میں پارک کی گئی کار کا شیشہ توڑ کر اڑائے گئے سونے کے زیورات

Sat, 08 Nov 2025 11:00:27    S O News

بھٹکل ،  8/ نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل مین روڈ پر واقع لکڑی ڈپو کے سامنے پارک کی گئی ایک کار کا شیشہ توڑ کر اس کے اندر موجود سونے کے زیورات اڑانے کی واردات کل شام کے وقت پیش آئی ۔
    
ہیبلے گرام کے رہائشی اومیش نائک نے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس نے مین روڈ کی ایک کھلی جگہ پر کار پارک کی تھی اور اپنی بیوی کے ساتھ مارکیٹ میں خریداری کے لئے چلا گیا تھا ۔ جب پندرہ منٹ کے اندر ہی وہ لوٹ کر واپس آیا تو دیکھا کہ کار کے پچھلے دروازے کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور بیگ کے اندر رکھے ہوئے 15 گرام وزنی اور 1.5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات غائب تھے ۔ 
    
اس ضمن میں ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر نوین نائک اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔     


Share: