ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں ٹیمپو اسٹینڈ سے لاپتہ ہوگیا ٹیمپو کلینر

کمٹہ میں ٹیمپو اسٹینڈ سے لاپتہ ہوگیا ٹیمپو کلینر

Thu, 20 Mar 2025 15:33:28    S O News

کمٹہ ، 20 / مارچ  (ایس او نیوز) کمٹہ میں ٹیمپو سروس میں کلینر کی خدمات انجام دینے والا ایک نوجوان اچانک ٹمیپو اسٹینڈ سے غائب ہوگیا جس کی شناخت منجو ناتھ مادیوا نائک (31 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ منجو ناتھ اپنے والد مادیوا کی ملکیت والے پک اپ میں کلینر کا کام کرتا تھا ۔ 17 مارچ کو وہ کمٹہ سنتے گولی روڈ پر ٹیمپو سروس انجام دینے کے بعد کمٹہ ٹیمپو اسٹینڈ پر واپس لوٹا تھا ۔ مگر شام پانچ بجے کے قریب اچانک وہ غائب پایا گیا ۔ اس کے ساتھ اس کا موبائل بھی سوئچ آف ہوگیا ۔ 
    
لاپتہ منجو ناتھ کو بڑی دیر تک تلاش کرنے کے بعد اس کے والد مادیوا نائک نے کمٹہ پولیس کے پاس گمشدگی کی شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔


Share: