بھٹکل، 13 / نومبر (ایس او نیوز) انجمن انجینئرنگ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمان نے اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سےبات چیت کرتے ہوئےبتایا کہ اس کالج میں 15 نومبر سے ریاست کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ کے لئے'اسٹیم 25' فیسٹ کا انعقاد ہوگا ۔
پرنسپال موصوف نے کہا کہ شاندار پیمانے پر منائے جا رہے اس فیسٹ سے سائنس کے طلبہ کو بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ اسٹیم 25 میں شیرلاک، ٹیکویز، یوریکھا اور ماڈل ایکسپو جیسے چار شعبہ جات ہونگے۔ اس میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس فیسٹ کے لئے جملہ 80 ہزار روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
صبح 9.30 بجے سے شروع ہونے والے اس فیسٹ میں اتر کنڑا، دکشن کنڑا، اڈپی، چکمگلورو، شیموگہ، ہاویری، داونگیرے سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے طلبہ شریک ہونگے۔ طلبہ کی سہولت کے لئے کئی ایوینٹس رکھے گئے ہیں۔
اس موقع پر فیسٹ کے پوسٹر کا بھی اجراء کیا گیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران کالج کے سیکریٹری محمد انصار دامدا ابو، پروگرام کے کنوینر شری شئیلا بھٹ، میڈیا کنوینر سبرامنیا بھاگوت وغیرہ موجود تھے۔