Sat, 21 Dec 2019 18:50:38
ملکہ الزبتھ کے 98 سالہ شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پرنس فلپ کو شاہی ڈاکٹر کے مشورے پر معمول کے معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ چند روز تک قیام کریں گے۔پرنس فلپ ملکہ الزبتھ کے برطانوی ملکہ بننے کے 67 برس کے دوران ان کے ساتھ مل کر اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔
View more
Sat, 21 Dec 2019 18:40:56
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی 20 دسمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔ہفتے کو اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستا
View more
Sat, 21 Dec 2019 17:38:54
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ترکی کے صد رجب طیب ایردوان کے اس مبینہ دعوے تردید کی ہے کہ اس نے کوالا لمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں۔اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترکی کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ بعض فریقین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 17:13:09
سابق آمراور صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی طرف سے آئین شکنی کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے بعد پہلی بار ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جسٹس کھوسہ نے اپنا ارادہ اور اپنے عزائم خود ہی عوام کے سامنے یہ کہہ کر ظاہر کر دیئے کہ میں نے اس مقدمے کے جلد فیصلے کو یقینی بنایا۔جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ وہ جج جنہوں نے میرے زمانے میں مجھ سے فائدے اٹھائے، وہ ان کے خلاف فیصلہ کیسے دے
View more
Thu, 19 Dec 2019 17:08:40
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسلامی ممالک کی کوالالمپور سمٹ جاری ہے۔ کانفرنس میں اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی) کے 57 میں سے 20 ملکوں کے نمائندہ وفود شریک ہیں۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ اسلامو فوبیا، مسلمان ملکوں کے تنازعات، فرقہ ورانہ اور نسلی بنیادوں پر ہونے والے جھگڑوں کا سدباب کر سکیں۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 18:10:59
سعودی عرب کی المعرفہ یونیورسٹی کی بیرونی دیوار اور پارکنگ اسٹینڈ کی چھت گرنے سے ایک شہری شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق الریاض شہر کی شاہ خالد شاہراہ پر واقع المعرفہ یونیورسٹی کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دب تک ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 18:07:43
منگل کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم مآثر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق مآثر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 17:44:18
روس کی بحریہ نے منگل کے روز بحیرہ روم کے مشرق میں شام کی فوج کے ساتھ مشترکہ تربیتی بحری مشقیں انجام دیں۔ یہ کارروائی روسی بحریہ کی ایک تنصیب کے نزدیک عمل میں آئی۔تربیتی عمل میں دو ہزار سے زیادہ روسی اور شامی فوجیوں نے شرکت کی۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 17:34:44
آسٹریلیا اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ منگل کا دن ملک کا گرم ترین دن ثابت ہوا جس سے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت 40 اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس نے جنوری 2013 کا 40 اعشاریہ تین ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy