Wed, 16 Sep 2020 19:30:07
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عسکریت پسندوں نے منگل کی شام اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ راکٹ ایک ایسے وقت میں داغے گئے جب متحدہ عرب امارات اور بحرین امریکا میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے زیرکنٹرول محاصرہ زدہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 19:24:24
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکا ایران کو روسی اور چینی ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اسلحہ کی بین الاقوامی پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
پومپیو نے "فرانس انٹر" ریڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیوں میں توسیع کے لیے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں س
View more
Wed, 16 Sep 2020 19:02:07
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں واقع کاروباری علاقے میں ایک تاریخی عمارت کو منگل کے روز آگ لگ گئی ہے۔اس عمارت کا ڈیزائن برطانوی عراقی آرکیٹیکٹ ضحیٰ حدید نے تیار کیا تھا۔
لبنان کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق آگ پر جلد قابو پا لیا گیا ہے۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق عمارت کئی برس تک زیرتعمیر رہی تھی اور یہ پایہ تکمیل کے قریب تھی۔
لبنان کے سوشل میڈیا کے صارفین نے اس عمارت کو آگ لگنے کے واقعے کی
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:48:57
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 2017ء میں شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنا چاہتے تھے مگر اس وقت ان کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شام میں اس آپریشن کی مخالفت کردی تھی۔
وہ منگل کے روز فاکس نیوز سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’''میں ان (بشارالاسد) کی جان لیتا چاہتا تھا اور اس کے لیے میں نے تمام تیاری مکمل کرلی تھی لیکن جیمز میٹس ایسا نہیں چاہتے تھے۔انھیں جنرل کے طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گی
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:26:13
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل کے اعتراض کے باوجود متحدہ عرب امارات کو ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:22:16
لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری کا کہنا ہے کہ جنوبی مغربی علاقے (سبہا) میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور فوج متعدد گروپوں سے نمٹ رہی ہے۔
فیس بک پر ایک پریس کانفرنس میں المسماری نے بتایا کہ ایک دہشت گرد ٹولے کے سبہا کی جانب حرکت میں آنے کی معلومات موصول ہوئیں۔ اس پر فوج نے اس محلے پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنایا جہاں یہ ٹولا روپوش تھا۔ یہ معرکہ 7 گھنٹے جاری رہا
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:16:36
امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں امارات اور بحرین کا اہم کردار ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اقتصادی منصوبہ موجود ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:06:42
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں امن معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں اس طرح ان دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ طور پر معمول کے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 17:51:03
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نواز شریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے العزیزی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy