ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا میں بحسن و خوبی منعقد ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات

اتر کنڑا میں بحسن و خوبی منعقد ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات

Sat, 22 Mar 2025 14:47:17    S O News

کاروار،  22 / مارچ (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع کے تمام امتحانی مراکز میں کل جمعہ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کا سلسلہ زبان اول کے پرچے کے ساتھ  بحسن و خوبی شروع ہوا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ضلع پنچایت میں ویب کاسٹ کے ذریعے امتحانی مراکز کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ کاروار تعلیمی ضلع میں امسال 9335 طلبہ نے امتحان کے لئے رجسٹر کیا تھا ۔ ان میں سے 126 طلبہ غیر حاضر رہے ۔ 
    
محکمہ تعلیمات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں 2210 طلبہ میں سے 12، انکولہ میں 1143 میں سے 8 ، ہوناور میں 1947 میں سے 15 ، کاروار تعلقہ میں 1943 میں سے 81، کمٹہ تعلقہ میں 2098 میں سے 10طلبہ پہلے پرچے کے دوران غیر حاضر رہے ۔
    
سرسی تعلیمی ضلع میں 9654 طلبہ نے امتحان کے لئے اپنا نام رجسٹر کیا تھا ۔ ان میں سے 94 طلبہ غیر حاضر رہے اور جملہ 9560 طلبہ نے امتحان دیا ۔ سرسی تعلقہ میں 27، سداپور 3، یلاپور 9، منڈگوڈ 18، ہلیال 27 اور  جوئیڈا میں 10 طلبہ امتحان سے غیر حاضر رہے ۔ 


Share: