ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 18 مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز؛ بھٹکل میں پہلے دن 35 طلبہ غیر حاضر

کرناٹک میں 18 مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز؛ بھٹکل میں پہلے دن 35 طلبہ غیر حاضر

Thu, 19 Mar 2026 18:01:36    S O News
کرناٹک میں 18 مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز؛ بھٹکل میں پہلے دن 35 طلبہ غیر حاضر

بھٹکل، 19 مارچ (ایس او نیوز): ریاست کرناٹک میں 18 مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں 9,02,889 طلبہ شریک ہیں۔ کاروار تعلیمی ضلع میں 39 امتحانی مراکز پر 9,361 طلبہ امتحان دے رہے ہیں، جبکہ بھٹکل تعلقہ میں 2,042 ریگولر طلبہ (875 طلبہ اور 1,167 طالبات) کے علاوہ 246 طلبہ پرائیویٹ طور پر امتحان میں شریک ہیں، اس طرح تعلقہ میں مجموعی امیدواروں کی تعداد 2,297 ہو گئی ہے۔

پہلے دن فرسٹ لینگویج کا پرچہ منعقد ہوا، جس میں کنڑا، تیلگو، تمل، ہندی، مراٹھی، اردو، انگریزی اور سنسکرت شامل تھے۔ بھٹکل میں اس روز 35 طلبہ غیر حاضر رہے، جن میں اکثریت (33) پرائیویٹ امیدواروں کی تھی۔

بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) وینکٹیش نائک کے مطابق تعلقہ بھر میں 9 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں بھٹکل شہر کے 5 اور دیگر علاقوں کے 4 مراکز شامل ہیں۔

شہر کے مراکز میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول، انجمن گرلز ہائی اسکول (بستی روڈ)، نیو انگلش اسکول، آنند آشرم کانوینٹ اسکول اور سونارکیری کنڑا میڈیم اسکول شامل ہیں، جبکہ دیگر مراکز گورنمنٹ اسکول بیلکے، جنتا ودیالیہ شرالی، بینا ویدیا اسکول مرڈیشور اور اس سال شامل کیا گیا جنتا ودیالیہ ہائی اسکول، مرڈیشور میں قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانات کی شفافیت اور سکیورٹی کے لیے تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ویب کاسٹنگ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جبکہ سوالیہ پرچوں کی محفوظ ترسیل اور نقل کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں پہلے دن 104 طلبہ غیر حاضر رہے، جن میں بھٹکل کے 35 طلبہ بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر امتحانات پُرامن انداز میں منعقد ہوئے اور طلبہ نے اطمینان کے ساتھ شرکت کی۔ اگلا پرچہ سائنس کا ہوگا، جو پیر، 23 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

Click here for report in English 


Share: