ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل اورمرڈیشور ریلوے پلیٹ فارمس پرخواتین کے لئے خصوصی ویٹنگ رومس - 'یوم خواتین' کے موقع پر 'ہنگیو آیس کریم' کا تحفہ

بھٹکل اورمرڈیشور ریلوے پلیٹ فارمس پرخواتین کے لئے خصوصی ویٹنگ رومس - 'یوم خواتین' کے موقع پر 'ہنگیو آیس کریم' کا تحفہ

Sun, 09 Mar 2025 13:54:13    S O News
بھٹکل اورمرڈیشور ریلوے پلیٹ فارمس پرخواتین کے لئے خصوصی ویٹنگ رومس -  'یوم خواتین' کے موقع پر 'ہنگیو آیس کریم' کا تحفہ

بھٹکل 9 / مارچ (ایس او نیوز)'یوم خواتین' کے موقع پر 'ہنگیو آیس کریم' کی طرف سے بھٹکل اور مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پرخصوصی ویٹنگ رومس کا تحفہ دیا گیا۔

مشہور و معروف برانڈ 'ہنگیو آئس کریم' کی طرف سے مرڈیشور اور بھٹکل کے ریلوے پلیٹ فارمس پر خواتین کے لئے جو خصوصی ویٹنگ رومس بنائے گئے ہیں ان میں سے مرڈیشور کے ویٹنگ روم کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی بیوی پشپا وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ جبکہ بھٹکل ریلوے پلیٹ فارم کے ویٹنگ روم کا افتتاح ہنگیو کے مینیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی کی والدہ وینا پائی نے کیا۔

 مرڈیشور میں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پشپا وئیدیا نے ہنگیو گروپ اور اس کے مینیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی کی ستائش کی اور انہیں خواتین کے لئے اس طرح کی خصوصی سہولت فراہم کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی بہتری کے لئے اپنا پیسہ خرچ کرنے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں ۔ مگر ہنگیو اور پردیپ پائی کا سماجی ذمہ داریوں کا احساس قابل ستائش ہے۔

کونکن ریلوے کے سینئر ریجنل ٹریفک منیجر دلیپ بھٹّا نے کہا کہ یوم خواتین کے خاص موقع پر ہنگیو آئس کریم کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی نے خواتین کے لئے جو خصوصی نشستوں کا انتظام کیا ہے وہ قابل مبارکباد اقدام ہے۔

اس موقع پر معروف تاجر راجیش نائیک اور دیگر معزز مرد وخواتین موجود تھے۔ 

women-cabin-bhatkal-railway-station-by-hangyo-2


 


Share: