ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات، ٹریفک قوانین توڑنے والے ہوشیار!

بھٹکل میں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات، ٹریفک قوانین توڑنے والے ہوشیار!

Tue, 04 Nov 2025 17:28:16    S O News
بھٹکل میں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات، ٹریفک قوانین توڑنے والے ہوشیار!

بھٹکل 4 / نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں موٹر گاڑیوں کو من مانی طریقے سے چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے روکتے ہوئے پورے ٹریفک نظام کو قابو میں رکھنے کے مقصد سے مختلف مقامات پر خصوصی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

پیر سے قلب شہر شمس الدین سرکل پر ڈی وائی ایس پی مہیش، سی پی آئی دیواکر کی رہنمائی اور ایس آئی نوین اور تیمپّا کی قیادت میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم پہنے ہوئے اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ کاروار کے ٹریفک پولیس اہلکار ستیانند نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے تعلق سے ضروری باتیں سمجھائیں ۔ 
    
خیال رہے کہ اتر کنڑا ضلع سطح پر بھٹکل تعلقہ کے اندر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک میں کافی اضافہ ریکھا جا رہا ہے۔ ہر سال سیکڑوں نئی موٹر گاڑیاں سڑکوں پر اترتی ہیں ۔ ایسے میں ٹریفک نظام کو قابو میں رکھنا دشوار ہو گیا ہے۔  اسی وجہ سے یہاں ٹریفک پولیس اسٹیشن کا مطالبہ کئی برسوں سے کیا جا رہا ہے ، لیکن وہ مطالبہ تاحال پورا نہیں ہوا ہے ۔ اس تعلق سے ریاستی وزیر داخلہ نے جو تیقن دلایا تھا وہ بھی صرف وعدہ کی حد تک رہ گیا ہے۔ 
    
اس پس منظر میں مقامی پولیس افسران نے اس مسئلے کو حل کرنے کے مقصد سے 10 پولیس اہلکاروں کو ٹریفک خصوصی طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا اور اب اس پر عمل در آمد شروع ہوگیا ہے ۔

traffic-police-bhatkal-2

Share: