سرسی ، 20 / مارچ (ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر جنگل میں گھس کر صندل کے درخت کاٹنے کے موقع چھاپہ ماری کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران نے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت سبرایا نارائین نائک، رام انپّا نائ اور عبدالرحیم عبدالغفار صاب کے طور پر کی گئی ہے ۔
محکمہ جنگلات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے چھاپہ ماری کی اور ملزمین کے قبضے سے جملہ 41.890 کلو گرام صندل کی لکڑی ضبط کی گئی ۔