سرسی، 20 / مارچ (ایس او نیوز) سرسی نیو مارکیٹ تھانے کی پولیس ٹیم نے گودام میں گھس کر سپاری چوری کرنے والے ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے بیان میں ملزمین کے نام خالد شریف صاب اور اقبال ابو طاہر خان بتائے گئے ہیں ۔ ان لوگوں نے سلامت نگر میں موجود سپاری کے گودام میں گھس کر 40 کلو گرام اور 70 کلو گرام وزنی دو سپاری کے تھیلے چرائے تھے ، جن کی مالیت کا اندازہ 48.400 روپے لگایا گیا ہے ۔
پولیس نے تفتیش کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے قبضے سے 39 ہزار روپے مالیت کی 90 کلو گرام سپاری اور جرم انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی اسکوٹی ضبط کر لی ۔