بھٹکل 5/ڈسمبر(ایس او نیوز): سرسی کی اسسٹنٹ کمشنر اور بھٹکل کی انچارج اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محترمہ کے. کاویا رانی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نئے تقرری حکم نامے کے مطابق انہیں میسورو ضلع کے ہنسورو سب ڈویژن میں منتقل کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال ہی انہوں نے سرسی اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری سنبھالی تھی، اسی دوران جب بھٹکل اے سی کا تبادلہ ہوا تو انہیں بھٹکل سب ڈویژنل آفیسر (SDM) دفتر کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، جسے انہوں نے بخوبی نبھایا۔ اب انتظامی وجوہات کی بنا پر انہیں نئی جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر سرسی اور بھٹکل کے لیے نئے اسسٹنٹ کمشنروں کی تعیناتی کا حکم نامہ حکومت کی جانب سے تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔