سداپور، 5 / فروری (ایس او نیوز) سداپور کے اورگوپّا میں ناجائز جنسی تعلقات کے پس منظر میں ہوئے وسنت نائک قتل معاملے میں گرفتار سات ملزمین کو 11 فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔
ان ملزمین میں ریلس رانی کے ساتھ ٹی وی چینلوں میں مستقبل کی خبر دینے اور مسائل کا حل بتانے کے نام سے شہرت پانے والا جیوتشی 'گروجی' کملاکر وینکٹرمنا ہیگڑے بھی شامل ہے ۔ جبکہ دیگر کلیدی ملزمین کی شناخت مہیش نائک کی بیوی سچترا نائک، سچترا کا باپ لوک ناتھ نائک، ساگر تعلقہ کے آگاش ملیکارجن، محمد محفوظ، شیموگہ کے فیصل امیر جان، عرفان امان اللہ کے طور پر کی گئی ہے ۔