ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر کی کار میں اچانک آگ؛ عبدالمجید محفوظ، گاڑی جل کر خاکستر

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر کی کار میں اچانک آگ؛ عبدالمجید محفوظ، گاڑی جل کر خاکستر

Sun, 08 Feb 2026 01:57:29    S O News
ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر کی کار میں اچانک آگ؛ عبدالمجید محفوظ، گاڑی جل کر خاکستر

اُڈپی 8 فروری (ایس او نیوز): سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی صدر عبدالمجید کوڈلی پیٹ جس کار میں سفر کر رہے تھے، اُس میں اچانک آگ لگنے کے باعث پوری گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ تاہم بروقت گاڑی سے باہر نکل جانے کی وجہ سے عبدالمجید مکمل طور پر محفوظ رہے۔

یہ حادثہ ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے اُس وقت پیش آیا جب عبدالمجید پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں اُڈپی سے میسور جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کوشال نگر کے قریب آنے کاڈو علاقے میں ان کی کریٹا کار کے انجن کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس نازک موقع پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور سمیر نے فوری طور پر گاڑی روک دی اور عبدالمجید کو بحفاظت گاڑی سے باہر نکال لیا۔ گاڑی سے باہر نکلنے کے چند ہی لمحوں بعد دیکھتے ہی دیکھتے کار شعلوں کی لپیٹ میں آگئی اور مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئی۔

واقعے کے بعد جلتی ہوئی کار کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے باعث لوگوں میں تشویش پھیل گئی۔ تاہم بعد ازاں عبدالمجید نے خود ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


Share: