ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر چرائے گئے 2 لاکھ روپے

کنداپور میں کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر چرائے گئے 2 لاکھ روپے

Thu, 06 Nov 2025 11:56:23    S O News
کنداپور میں کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر چرائے گئے 2 لاکھ روپے

کنداپور ،6 / نومبر (ایس او نیوز) کنداپور کے قریب تلّور میں پارک کی گئی کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر چوروں نے اس میں رکھے ہوئے 2 لاکھ روپے اڑا لیے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واردات کل شام کو پیش آئی اور اس کا شکار ہونے والے شخص کا نام گنڈو شیٹی بتایا جاتا ہے جو کہ ایک ٹھیکیدار ہے ۔ گنڈو شیٹی نے یہ رقم بینک سے نکالی تھی اور اسے اپنی کار کے اندر رکھا تھا ۔ پھر کار کو تلّور کے ایک رہائشی کامپلیکس کے سامنے پارک کرکے اپنے کرایے کے مکان میں چلا گیا تھا ۔ جب پندرہ سے بیس منٹ کے بعد وہ واپس لوٹا تو اس کی کار کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور ڈیش بورڈ کے اندر رکھی ہوئی رقم غائب تھی ۔ 
    
یہ واردات دن دہاڑے ایک ایسے مقام پر پیش آئی ہے جو تلّور جنکشن کے طور پر مصروف علاقہ مانا جاتا ہے ۔ جہاں بس اسٹینڈ اور آٹو رکشہ اسٹینڈ کے علاوہ رہائشی اور تجارتی کامپلیکس موجود ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ بینک سے رقم نکالتے وقت چوروں نے گنڈو راو کو دیکھا ہوگا اور وہیں سے انہوں نے اس کا پیچھا کیا ہوگا ۔ 
    
کنداپور پولیس انسپکٹر ننجا نائک اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کیا ۔ 


Share: