بھٹکل، 18 فروری (ایس او نیوز): ساحلی کرناٹک کے علاقوں بھٹکل، کمٹہ، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور سمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں آج 30 شعبان ہے۔ اس مناسبت سے ان تمام علاقوں میں کل جمعرات کو یکم رمضان المبارک کا آغاز ہوگا، جبکہ آج بدھ کی شب سے نمازِ تراویح کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب کرناٹک کے بعض دیگر علاقوں جیسے کاروار، ہبلی، دھارواڑ، بینگلور اور شِموگہ میں آج 29 شعبان ہے۔ ان شہروں میں آج بدھ کی شام چاند نظر آنے کی صورت میں کل جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا، بصورت دیگر شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔
ادھر خلیجی ممالک میں بھی مختلف تاریخوں کے مطابق رمضان کا آغاز ہو رہا ہے۔ سلطنت عمان میں آج 30 شعبان ہے، لہٰذا وہاں بھی کل جمعرات سے پہلا روزہ رکھا جائے گا، جبکہ سعودی عربیہ ، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں 29 شعبان کو رویت ہلال ثابت ہونے کے اعلان کے بعد آج بدھ سے ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔