ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : نیشنل لیول کبڈی کھلاڑی چلتی ٹرین سے گر کر ہوا فوت

پتور : نیشنل لیول کبڈی کھلاڑی چلتی ٹرین سے گر کر ہوا فوت

Tue, 10 Feb 2026 19:29:33    S O News
nasheet-naik

پتور،  10/ فروری (ایس او نیوز) آج صبح چنارایا پٹن کے قریب پیش آئے ایک المناک حادثے میں  چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے قومی   سطح کے کبڈی کھلاڑی کی موت واقع ہو گئی ۔متوفی کی شناخت پوناچا کے رہنے والے نشیت نائک (25 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ  پتور کے ویویکانند کالج کا سابق طالب علم تھا اور بینگلورو میں کسی جیولری کی دکان  میں ملازمت کرتا تھا ۔

بتایا جاتا ہے کہ نشیت پیر کی رات کو بینگلورو سے اپنے آبائی شہر جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہوا تھا اور جنرل کمپارٹمنٹ میں سفر کر رہا تھا ۔ یہ حادثہ رات  تقریباً 2:30 بجے پیش آیا جب مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے وہ اچھل کر باہر جاگرا۔

لاش کو ہاسن ریلوے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ نشیت کے پسماندگان میں اس کے والد ہیں جو ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں ۔ اس کے علاوہ والدہ اور ایک بہن ہے ۔
    
اس ضمن میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں تا کہ ان حالات اور اسباب کا تعین کیا جا سکے جن کی وجہ سے نشیت چلتی ٹرین سے  گر گیا تھا ۔


Share: