Sat, 13 May 2017 11:46:07SO Admin
اقوام متحدہ کے گذشتہ ہفتے روس ،ترکی اور ایران کے درمیان شام میں محفوظ زونز کے قیام کے لیے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں لاکھوں سوالات ہیں۔ البتہ اس کی وجہ سے برسرزمین لڑائی میں کمی واقع ہوئی ہے مگر اس کے باوجود امدادی قافلے معطل ہیں اور انھیں جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہیں مل سکی ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جان ایگلینڈ نے جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:38:49SO Admin
ترکی نے علاحدگی پسند کرد تنظیم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی طرف سے ایران کی سرزمین سے حملوں کی روک تھام کے لیے ایران کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ایران اور ترکی کی سرحد پر مجوزہ دیوار 70 کلو میٹر طویل ہوگی۔انقرہ نے ایران کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اعلان صدر ایردوآن کے دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:35:49SO Admin
ایران میں 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات امیدواروں کے اپنے اپنے سیاسی نقطہ ہائے نظر میں اختلافات کے باوجود بیرون ملک سرگرم شیعہ عسکریت پسند گروپوں کو مسلح کرنا قدر مشترک ہے۔ بیشتر امیدوار اپنی انتخابی مہمات کے دوران شام، عراق، یمن اور دوسرے علاقوں میں سرگرم شیعہ ملیشیاؤں کو مسلح کرنے کو اپنی ترجیح میں شامل رکھے ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:20:36SO Admin
پاکستان کی سول قیادت نے فوج کے اعلیٰ حکام کو بتایا ہے کہ ہندوستانی تاجر سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ غیر رسمی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔ہندوستان میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی تاجر سجن جندل نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے تفریحی مقام مری میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:16:30SO Admin
عالمی عدالتِ انصاف نے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر حکم امتناعی دیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں انڈین درخواست کی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:09:23SO Admin
پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم اور کیپٹن صفدر کے گوشواروں کی تفصیلات کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:05:56SO Admin
امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے سینیٹ کے ایک پینل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلِن سے دستاویزات کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا کہنا ہے کہ مائیکل فلِن تحقیقات میں رضاکارنہ طور پر تعاون کرنے میں ناکام رہے ہیں۔خیال رہے کہ مائیکل فلن کو روسی سفیروں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی معلومات ظاہر نہ کرنے پر فروری میں برخاست ک
View more
Thu, 11 May 2017 20:00:27SO Admin
لندن پولیس نے کہا ہے کہ تین عورتوں پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرنے کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کو پولیس کے چھاپے کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔21 سالہ رزلین بولر کا تعلق وسطی لندن سے ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 19:57:20SO Admin
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوتے وقت ہی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔سارا ہکابی سینڈرز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گذشتہ برس کئی غلط اقدامات کے بعد کومی پر اعتماد متزلزل ہو گیا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کومی کو اس لیے برطرف کیا گیا کہ انھوں نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے معاملے کو ٹھیک طرح سے نہیں نبھایا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy