Thu, 08 Jun 2017 14:58:34SO Admin
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کیملک کے خلاف قطر کی جانب سے بہت سازشیں ہوچکیں، اب وقت آگیا ہے کہ قطر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور حماس جیسی تنظیموں کی مدد بند کرے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا ہرگز نہیں مگر اسے درست فیصلے کرنے کا ایک اور موقع دینا
View more
Thu, 08 Jun 2017 14:50:45SO Admin
قطرعرب خلیجی ممالک کی پابندیوں کے بعد اب خوراک کی اشیاء اور پانی مہیا کرنے کے لیے ترکی اور ایران سے بات چیت کررہا ہے۔قطر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خوراک کی اشیاء اور پانی مہیا کررہے تھے اور یہ ان دونوں ملکوں سے ان اشیاء کا بڑا درآمد کنندہ تھا لیکن ان دونوں ممالک نے دو روزقبل قطر کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کر لیے ہیں اور اس کو اپنی برآمدات بند کردی ہیں جس کی وجہ سے قطر میں روزمرہ استعما
View more
Thu, 08 Jun 2017 14:39:04SO Admin
جرمنی کی حکومت نے بدھ کے روز ترکی میں انجرلک فوجی اڈے سے اپنی افواج ہٹا کر انہیں از سر نو اردن میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام برلن اور انقرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 14:25:47SO Admin
چین نے امریکی محکمہء دفاع پینٹاگون کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جس میں چین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فوجی اڈے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بیجنگ حکومت اس رپورٹ کی مکمل مخالفت کرتی ہے جس میں چین کے قومی دفاعی بجٹ، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی مفادات کے حوالے سے غیر ذمہ دارنہ بیان دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 17:12:27SO Admin
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن میں سنیچر کو ہونے والے شدت پسند حملے کے بعد شہر کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں کہا کہ وہ لوگوں کو یہ کہہ کر کے ایک فضول عذر پیش کر رہے ہیں کہ انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ میئر صادق خان نے عوام سے کہا تھا کہ انھیں لندن میں اضافی پولیس کو دیکھ کر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔لندن میں سنیچ
View more
Wed, 07 Jun 2017 16:15:56SO Admin
یورپی ریاست چیک جمہوریہ نے پناہ گزینوں کی رکن ممالک میں تقسیم کے حوالے سے یورپی یونین کی اسکیم سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پراگ حکومت نے اس اقدام کی وجہ ملکی سلامتی سے متعلق خدشات بتائی ہے۔چیک جمہوریہ نے یورپی یونین کی اسکیم کے تحت یونان اور اٹلی میں موجود تارکین وطن کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر اپنے ملک میں پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پراگ حکومت نے یہ فیصلہ پیر کے روز کیا۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 16:09:57SO Admin
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ بم حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 150سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 16:00:48SO Admin
عراق کے شمالی شہر موصل کے اس حصے میں جو ابھی تک داعش کے قبضے میں ہے، تقریباً ایک لاکھ بچے انتہائی خطرناک صورت حال میں گھر گئے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو شورش پسند یا تو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں یا پھر وہ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں جھڑپیں اور گولیاں کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 15:55:10SO Admin
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر افغان طالبان کو امن مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پاس اپنی مسلح جدوجہد ترک کرکے سیاسی عمل کا حصہ بننے کا یہ آخری موقع ہے۔کابل میں ’’کابل پروسس‘‘کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ اگر افغان طالبان مذاکراتی عمل کا حصہ بننے پر آمادہ ہوں تو وہ انہیں افغانستان میں دفتر قائم کرنے کی اجازت دینے پر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy