Wed, 15 Mar 2017 11:36:28SO Admin
دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ، یہ الیکشن 22؍اپریل کو ہو گا ۔دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے آج اس کا اعلان کیا۔ریاستی الیکشن کمشنر ایس کے شریواستو نے یہاں پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کے پروگرام پر چل رہی قیاس آرائی پر بریک لگا دیا۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:34:33SO Admin
سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی پرفاشسٹ پارٹی ہونے کا الزام لگایاہےَ انہوں نے کہا کہ گوا اور منی پور میں کانگریس کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود اقتدار سے دور رکھا جاناپور ے طورپرافسوس ناک ہے۔ بی جے پی کی جمہوریت میں کوئی یقین نہیں ہے،
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:29:09SO Admin
کانگریس نے خود کو سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آنے کے باوجود گوا کے گورنر کی طرف سے ریاست میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے پہلے مدعو کرنے کا مسئلہ آج لوک سبھا میں اٹھایا ۔کانگریس نے گوا، منی پور کے واقعات کو جمہوریت کا قتل بتایا۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:22:36SO Admin
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج وزارت دفاع کا اضافی چارج سنبھال لیاہے ، اس سے پہلے 2014میں بھی 6 ماہ تک ان کے پاس دونوں عہدے تھے۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:18:13SO Admin
یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا دہلی کے صدر مولانا ایم رضوان اختر قاسمی نے جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی کے حوالے سے ایک بیان جاری کرکے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ہندو خواتین سب سے زیادہ گھریلو تشدد کا شکار بنتی ہیں جس کے نتیجہ میں انھیں اپنی جان تک گنوانا پڑتی ہیں۔ واضح ہو کہ جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی (سابق چیئرمین، نیشنل کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات، حکومت ہند) نے یہ بات عالمی یوم نسواں کے م
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:11:39SO Admin
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے جموں کے اشوک جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی پر زور دیا کہ وہ 14مہینوں سے سلگ رہے جموں وکشمیر میں آئین کے سیکشن ۔92کے تحت بلاتاخیر گورنر راج لگا دیں جو کہ ریاست کو مزید تباہی اور اموات سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:06:44SO Admin
منوہرپاریکرنے گواکے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیتے وقت ایک بڑی غلطی کر دی۔دراصل اپنی حلف برداری کے دوران پاریکر نے خودکووزیراعلیٰ کی جگہ وزیر بتا کر حلف لیا،
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:02:18SO Admin
پیر کو دہلی میں واقع عالمی شہرت یافتہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایک دلت طالب علم رجنی کرش نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔موت سے پہلے اس نے اپنی فیس بک وال پر ایک پوسٹ لکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کرے کا الزام لگایاتھا ۔کرش کے اہل خانہ کے مطابق ،وہ خود کشی نہیں کر سکتاتھا، اس کو قتل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 10:59:42SO Admin
منی پور کی گورنر نجمہ ہبت اللہ نے بی جے پی لیڈر این بیرین سنگھ کو حکومت بنانے کے لیے مدعوکیا ہے، حلف بردرای کی تقریب بدھ کو ہوگی ۔غورطلب ہے کہ حالیہ اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 21سیٹیں حاصل ہوئی ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy