Sat, 02 Jul 2016 18:28:13SO Admin
سلگاؤنکر اور اسپورٹ کلب دی گوا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف) کے تنظیم نو کی تجاویز کے خلاف آئی لیگ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کیلئے اے آئی ایف ایف کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:25:00SO Admin
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اجے جے رام اور بی سائی پریتھ نے مردسنگل زمرے میں مخالف پر جیت درج کرتے ہوئے 55000ڈالر انعامی رقم کے کینیڈا اوپن گراں پری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ یقینی کی۔سب سے سینئر جے رام نے ہم وطن ہرشیل دانی کو 47منٹ تک چلے چیلنج مقابلے میں 21-18 19-21 21-8سے شکست دی
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:21:36SO Admin
یورو کپ سن 2016کیدوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز نے بلجیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔یہ پہلا موقع ہے جب ویلز نے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:18:42SO Admin
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں اور تمام فیصلے انہی کی منظوری سے ہوتے ہیں لیکن ان میں نجم سیٹھی کی ایڈوائس ضرور شامل ہوتی ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:11:05SO Admin
سربیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت پانچ افراد کو ہلاک جب کہ 20دیگر کو زخمی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ شمالی سربیا میں پیش آیا
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:05:49SO Admin
امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی حکومت کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں میں اب تک 64سے 116عام شہری مارے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد پاکستان، یمن اور صومالیہ میں ہونے والے ڈرون حملوں میں مارے گئے جہاں امریکہ براہ راست کسی جنگ میں ملوث نہیں ہے
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:02:20SO Admin
ہفتے کے روز برطانوی دارالحکومت میں سینکڑوں افراد برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے ہونے والے حالیہ ریفرنڈم نے اس موضوع پر عوام میں پائی جانے والی خلیج مزید گہری کر دی ہے
View more
Sat, 02 Jul 2016 18:00:16SO Admin
بنگلہ دیش میں ہفتے کے روز ایک ریستوران میں موجود تمام چھ مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کر کے 13 یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا۔ ان دہشت گردوں نے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں ایک کیفے میں داخل ہو کر متعدد افراد بہ شمول غیرملکیوں کو یرغمال بنا لیا تھا
View more
Sat, 02 Jul 2016 17:58:01SO Admin
رواں ہفتے ترکی اور بنگلہ دیش میں حملوں کے بعد چار جولائی یعنی پیر کو امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy