ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل دورہ پر میونسپل وزیر رحیم خان نے کہا : ریاست کی 63 ٹاون میونسپل کاونسلوں کا بڑھایا جائے گا درجہ

بھٹکل دورہ پر میونسپل وزیر رحیم خان نے کہا : ریاست کی 63 ٹاون میونسپل کاونسلوں کا بڑھایا جائے گا درجہ

Mon, 13 Jan 2025 11:51:49  Office Staff   S.O. News Service
بھٹکل دورہ پر میونسپل وزیر رحیم خان نے کہا : ریاست کی 63 ٹاون میونسپل کاونسلوں کا  بڑھایا جائے گا درجہ

بھٹکل ،13 / جنوری (ایس او نیوز) وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان نے اپنے بھٹکل دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن ٹاون میونسپل کاونسلوں کی طرف سے درجہ بڑھانے کی تجویز موصول ہوئی ہے، انہیں مختلف زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ان کی کارکردگی  کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اس طرح آئندہ بجٹ میں حکومت کی طرف سے 63  ٹاون میونسپل کاونسلوں کو ترقی دینے کا فیصلہ سامنے لایا جائے گا ۔

بھٹکل دورہ کے موقع پر وزیر موصوف نے غیر متوقع طور پر اسپتال روڈ پر واقع  اچانک  'اندرا کینٹین' کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات اور مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ 'اندرا کینٹین' کا منصوبہ وزیر اعلیٰ سدا رامیا کا ایک خواب ہے ۔ وہاں چاہے جیسی بھی کمی یا کوتاہی ہو، اس کے بارے میں حکومت سنجیدگی سے نوٹس لیتی ہے ۔ اندرا کینٹین کا غیر متوقع دورہ کرنے پر یہاں اچھا کھانا اور ناشتہ دستیاب ہونے کی بات دیکھنے کو ملی ہے ۔ آنے والے دنوں میں اس تعلق سے مزید بہتری لائی جائے گی ۔ کابینہ کی توسیع کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہائی کمانڈ کے ذریعے طے ہوتا ہے ۔ 


Share: