ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے محکمہ پولیس کو سونپی اسکارپیو کار

بھٹکل : ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے محکمہ پولیس کو سونپی اسکارپیو کار

Mon, 13 Jan 2025 13:38:58  Office Staff   S.O. News Service
بھٹکل : ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے محکمہ پولیس کو سونپی اسکارپیو کار

بھٹکل ، 13 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے ایم ایل اے فنڈ سے خریدی نئی اسکارپیو کار  بھٹکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش کے حوالے کی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ بھٹکل - ہوناور حلقے کے ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے ایم ایل اے فنڈ سے 35 لاکھ روپے مالیت کی دو کاریں خریدی تھیں ۔ ان میں سے ایک کار بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی کے حوالے کی گئی ۔
    
اس موقع پر بولتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پندرہ سال پرانی گاڑیاں ہٹانے کا حکم تو جاری کیا ہے مگر کسی کو بھی گاڑی فراہم نہیں کی ہے ۔ لیکن ہماری ریاستی حکومت نے ایک رکن اسمبلی کو دو کاریں ایم ایل اے فنڈ سے خرید کر محکمہ پولیس کے حوالے کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ اس میں سے ایک کار آج بھٹکل ڈی وائی ایس پی کے حوالے کی گئی ۔ اس موقع پر مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی ہنومنتھپّا برادر موجود تھے ۔ 


Share: